اسلام آباد (آئی این پی ) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 131 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 19 ہزار 987 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 90 ہزار 391 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 207 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 31 ہزار 102، سندھ میں 3 لاکھ 3 ہزار 323، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 28 ہزار 33، بلوچستان میں 24 ہزار 223، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 452، اسلام آباد میں 79 ہزار 789 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 469 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 26 لاکھ 3 ہزار 469 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 130 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 4 ہزار 122 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 517 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 131 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 987 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 640، سندھ میں 4 ہزار 854، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 855، اسلام آباد میں 740، بلوچستان میں 270، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 521 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔۔۔۔
یواے ای سے آنے والی 2 پروازوں کے 39 مسافرکورونا مریض نکلے، سنسنی پھیل گئی
پشاور(آئی این پی ) باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پریواے ای سے آنے والی 2 پروازوں کے 39 مسافرکورونا مریض نکلے۔ دونوں پروازیں متحدہ عرب امارات سے پشاورپہنچیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جہازمیں مسافروں کو کچھ پتہ نہیں ہوتا کون مریض ہے اور کون صحتمند، مسافر بغیر ٹیسٹ جہاز میں سوار ہو جاتے ہیں، ساتھ بیٹھا دوسرا مسافربھی اسی طرح کورونا وائرس کا شکارہوجاتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزباچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسول ایوی ایشن اتھارٹی کے 32 فرنٹ لائن ورکرزکورونا میں مبتلا ہوئے تھے۔ کورونا میں مبتلا زیادہ ترایئرپورٹس پر کام کرنے والے ویجلنس، ایئرپورٹ سروسز، برج آپریٹرزمتاثر ہوئے تھے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں