لاہور(آئی این پی ) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں عدم مساوات ختم کرنے کا حکم د یتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ملازمین کو اچھی خبر دیں گے۔ وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت تنخواہوں میں عدم مساوات ختم کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈی آر اے کمیٹی نے سفارشات اور تجاویز پیش کیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ ملازمین کی ضرورت ہے، سرکاری ملازمین کی ضروریات اور مسائل کا احساس ہے، چھوٹے سرکاری ملازمین کے معاشی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، تنخواہوں میں عدم مساوات سے ملازمین کا احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزرا راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت، حسین جہانیاں گردیزی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری فنانس اور دیگر حکام نے شرکت کی۔۔۔۔۔
ن لیگی خواجہ آصف کی آزمائش جاری، نیا حکم دے دیا گیا
لاہور (آئی این پی ) احتساب عدالت میں خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کوئی پیش رفت نہ سکی۔ عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 جون تک توسیع کر دی۔ احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر خواجہ آصف کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں لیگی رہنما نے اپنی حاضری مکمل کروائی۔ احتساب عدالت میں جج تعینات نہ ہونے کے باعث کیس بغیر کاروائی ملتوی کر دیا گیا اور جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزہ توسیع کرتے ہوئے انہں 3 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ لیگی ایم این اے نوشین افتحار نے خواجہ آصف سے کمرہ عدالت میں ملاقات کی، لیگی رہنما نے ڈسکہ الیکشن جیتنے پر نوشین افتحار کو مبارکباد دی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں