اسلام آباد(آئی این پی)ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ اسلام آباد زون کی بڑی کارروائی،انسانی سمگلنگ میں ملوث مرکزی ملزم محمد ندیم کفایت اسلام آباد سے گرفتار،ملزم سادہ لوح لوگوں کو بیرون ملک ملازمت کے سبز باغ دکھا کر لوٹا کرتا تھا،ملزم نے مدعی مقدمہ عمر حیات کو بیرون ملک پولینڈ ملازمت کا جھانسہ دے کر 16 لاکھ کا فراڈ کیا،ملزم چالبازی سے اپنی بیوی کے اکاونٹ میں پیسے منگواتا تھا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے بعد از تکمیل انکوائری امیگریشن آرڈینینس کے تحت مقدمہ درج کیا اور 48 گھنٹے کے اندر مقدمہ میں نامزد اہم ملزم کو گرفتار کیا۔ دوران تفتیش ملزم نے دوسرے ساتھی کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔ جسے گرفتار کرنے کے لئے ایف آئی اے کی ٹیم سرگرم عمل ہے۔ ملزم سے ابھی تفتیش کا عمل جاری ہے۔ جس کے دوران ملزم سے مزید انکشافات کئے جانے کا امکان ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں