رنگ روڈ سکینڈل، وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب کی گرفتاری کا مطالبہ

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ ن نے راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ بدھ کو مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں عثمان بزدار نے عمران خان کے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ یہ پچیس ارب روپے کا نہیں چالیس ارب روپے سے زائد کا سکینڈل ہے جس کی انکوائری ہو چکی ، گرفتاریاں باقی ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی رہنماء عظمی بخاری نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ میں عمران خان اعتراف جرم کر چکے ہیں کہ کچھ لوگوں کو فائدہ پہنچایا گیا،غلام سرور اور زلفی بخاری کے رشتہ داروں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close