اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی رکوانے کی درخواستیں مسترد کردیں۔میاں اقبال برکت، محمد اشرف اور اسلم عزیز نے درخواستیں دائر کی تھیں جس پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ نے مختصر فیصلہ سنایا۔عدالت نے درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دے دیا اور فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کے پاس متبادل فورم موجود ہے۔عدالت نے کہا کہ نیلامی رکوانے کیلئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے لہٰذا متبادل فورم موجود ہونے پر ہائیکورٹ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت یہ درخواستیں نہیں سن سکتی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں