لاہور (آن لائن) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یکساں ترقی کے عمل کو یقینی بنانا پی ٹی آئی حکومت کا مشن ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کے دو نہیں ایک پاکستان کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ بجٹ میں یکساں وسائل کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا۔ماضی کے ادوار میںبھاری قرضے لے کر بڑے منصوبے لگائے گئے اور شاہی خاندان پنجاب کو 1200ارب کا مقروض چھوڑ کر رخصت ہوا۔خسارے کے منصوبے ادھورے چھوڑدیے گئے مگر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ان منصوبوں کا دفاع کررہی ہے کیونکہ ان پر عوام کا پیسہ صرف ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آج ڈی جی پی آرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ راولپنڈی رنگ روڈمنصوبے پر میڈیا کوٹیکنیکل بریفنگ دی جائے گی ۔اس منصوبے میں وزیراعظم نے قوم کے اربوں روپے چوری ہونے سے بچائے۔وزیراعظم عمران خان احتساب کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ ن لیگ کی کنیزیں اور درباری و حواری راولپنڈی رنگ روڈ کے حوالے سے ماتم کر رہے ہیں مگرعوام کو جلد علم ہو جائے گا کہ اس منصوبے کے تانے بانے کس جماعت اور خاندان سے جاکر ملتے ہیں۔کن لوگوں نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے ہیں۔نیب اور اینٹی کرپشن کو جو ہدایات دی گئی ہیں اس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔سیاسی یتیموں کے ٹولوں نے باریاں لگائی ہوئی ہیںاور جھوٹ و الزام تراشی میںایک دوسرے سے سبقت حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ ن لیگ اور ش لیگ کے حامی اپنی اپنی وفاداریاں ثابت کرنے کیلئے سکرین پر آجاتے ہیں۔ میں ان کی چیخ و پکار دیکھ رہی ہوں اور بحیثیت ڈاکٹرسمجھ سکتی ہوں کہ کس کو لیزر سرجری درکار ہے اور کس کو اوپن سرجری۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے بیوروکرسی میں کوئی نرسری نہیں لگائی ۔جو نرسری لگا کر گئے تھے اوراس کی آبیاری کرتے رہے ۔ ہماری کسی فرد یا شخصیت سے کوئی ذاتی عناد نہیں۔ہماری جنگ رول آف لاء کیلئے ہے اوروزیراعظم احتساب کے عمل کو یقینی بناناچاہتے ہیں۔بجٹ کسی جماعت کا نہیں بلکہ 12کروڑ عوام کا ہے اور عوامی مفاد کے بننے والے اس بجٹ میں کوئی ممبر رکاوٹ نہیں بنے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ میڈیا کے نمائندگان کو ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے لاہور پریس کلب میں ویکسینیشن سنٹر کے قیام پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ویکسین کی فراہمی کو باقی پریس کلبز میں بھی مرحلہ وار بنیاد پر یقینی بنایا جائے گا۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ ایس او پیز پرعملدرآمد کریں اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔لاک ڈائون نے وائرس کے سائیکل کو توڑا ہے۔احتیاط ہی ہم سب کو بچاسکتی ہے۔ معاون خصوصی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت واحد حکومت ہے جو اپنے دورحکومت میں ہونے والی بے ضابطگیوں کو سامنے لائی ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔چند ایم پی ایزاور ایم این ایز نے کچھ تحفظات کا اظہار کیا ہے مگر جہانگیرترین نے خود تردید کر دی ہے۔ ان کے بقول وہ پی ٹی آئی کا حصہ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ہمارے جو ساتھی سمجھتے ہیں کہ ان کی داد رسی ہونی چاہیے تو ان کیلئے وزیراعلیٰ ہائوس کے دروازے کھلے ہیں۔تحریک انصاف ایک فیملی ہے اور اظہار حق رائے پاکستان تحریک انصاف کا کلچر ہے۔گھر کے مسائل گھر میں حل ہونے چاہئیں،ہمیں اس حوالے سے احتیاط کی ضرورت ہے۔تحفظات جائز ہوسکتے ہیں مگر فورم درست نہیںہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کسی کو ٹارگٹ کرنانہ ہی وزیراعلیٰ پنجاب کی پالیسی ہے اورنہ پی ٹی آئی کا طرزعمل ہے۔ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جہاں پارٹی رہنمائوں کو جمہوری رویوں کو پروان چڑھاتے ہوئے آزادی حق رائے کا اظہار حاصل ہے۔جس کے جو جائز تحفظات ہیں وہ ان کا اظہارکرے، ہر ممبرکی عزت نفس کاخیال رکھاجائے گا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم نہ بلیک میل ہوتے ہیں اور نہ پریشرائز ہوتے ہیں ۔تحریک انصاف کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کرسکتی مگر ہرکسی کو اپنے اعمال کا جواب دینا ہے۔لاہور (آن لائن) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یکساں ترقی کے عمل کو یقینی بنانا پی ٹی آئی حکومت کا مشن ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کے دو نہیں ایک پاکستان کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ بجٹ میں یکساں وسائل کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا۔ماضی کے ادوار میںبھاری قرضے لے کر بڑے منصوبے لگائے گئے اور شاہی خاندان پنجاب کو 1200ارب کا مقروض چھوڑ کر رخصت ہوا۔خسارے کے منصوبے ادھورے چھوڑدیے گئے مگر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ان منصوبوں کا دفاع کررہی ہے کیونکہ ان پر عوام کا پیسہ صرف ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آج ڈی جی پی آرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ راولپنڈی رنگ روڈمنصوبے پر میڈیا کوٹیکنیکل بریفنگ دی جائے گی ۔اس منصوبے میں وزیراعظم نے قوم کے اربوں روپے چوری ہونے سے بچائے۔وزیراعظم عمران خان احتساب کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ ن لیگ کی کنیزیں اور درباری و حواری راولپنڈی رنگ روڈ کے حوالے سے ماتم کر رہے ہیں مگرعوام کو جلد علم ہو جائے گا کہ اس منصوبے کے تانے بانے کس جماعت اور خاندان سے جاکر ملتے ہیں۔کن لوگوں نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے ہیں۔نیب اور اینٹی کرپشن کو جو ہدایات دی گئی ہیں اس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔سیاسی یتیموں کے ٹولوں نے باریاں لگائی ہوئی ہیںاور جھوٹ و الزام تراشی میںایک دوسرے سے سبقت حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ ن لیگ اور ش لیگ کے حامی اپنی اپنی وفاداریاں ثابت کرنے کیلئے سکرین پر آجاتے ہیں۔ میں ان کی چیخ و پکار دیکھ رہی ہوں اور بحیثیت ڈاکٹرسمجھ سکتی ہوں کہ کس کو لیزر سرجری درکار ہے اور کس کو اوپن سرجری۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے بیوروکرسی میں کوئی نرسری نہیں لگائی ۔جو نرسری لگا کر گئے تھے اوراس کی آبیاری کرتے رہے ۔ ہماری کسی فرد یا شخصیت سے کوئی ذاتی عناد نہیں۔ہماری جنگ رول آف لاء کیلئے ہے اوروزیراعظم احتساب کے عمل کو یقینی بناناچاہتے ہیں۔بجٹ کسی جماعت کا نہیں بلکہ 12کروڑ عوام کا ہے اور عوامی مفاد کے بننے والے اس بجٹ میں کوئی ممبر رکاوٹ نہیں بنے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ میڈیا کے نمائندگان کو ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے لاہور پریس کلب میں ویکسینیشن سنٹر کے قیام پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ویکسین کی فراہمی کو باقی پریس کلبز میں بھی مرحلہ وار بنیاد پر یقینی بنایا جائے گا۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ ایس او پیز پرعملدرآمد کریں اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔لاک ڈائون نے وائرس کے سائیکل کو توڑا ہے۔احتیاط ہی ہم سب کو بچاسکتی ہے۔ معاون خصوصی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت واحد حکومت ہے جو اپنے دورحکومت میں ہونے والی بے ضابطگیوں کو سامنے لائی ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔چند ایم پی ایزاور ایم این ایز نے کچھ تحفظات کا اظہار کیا ہے مگر جہانگیرترین نے خود تردید کر دی ہے۔ ان کے بقول وہ پی ٹی آئی کا حصہ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ہمارے جو ساتھی سمجھتے ہیں کہ ان کی داد رسی ہونی چاہیے تو ان کیلئے وزیراعلیٰ ہائوس کے دروازے کھلے ہیں۔تحریک انصاف ایک فیملی ہے اور اظہار حق رائے پاکستان تحریک انصاف کا کلچر ہے۔گھر کے مسائل گھر میں حل ہونے چاہئیں،ہمیں اس حوالے سے احتیاط کی ضرورت ہے۔تحفظات جائز ہوسکتے ہیں مگر فورم درست نہیںہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کسی کو ٹارگٹ کرنانہ ہی وزیراعلیٰ پنجاب کی پالیسی ہے اورنہ پی ٹی آئی کا طرزعمل ہے۔ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جہاں پارٹی رہنمائوں کو جمہوری رویوں کو پروان چڑھاتے ہوئے آزادی حق رائے کا اظہار حاصل ہے۔جس کے جو جائز تحفظات ہیں وہ ان کا اظہارکرے، ہر ممبرکی عزت نفس کاخیال رکھاجائے گا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم نہ بلیک میل ہوتے ہیں اور نہ پریشرائز ہوتے ہیں ۔تحریک انصاف کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کرسکتی مگر ہرکسی کو اپنے اعمال کا جواب دینا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں