بلاول بھٹو نے موجود حکومت میں بدترین مبینہ کرپشن کو ملکی معیشت کی تباہی کی اصل وجہ قرار دیدی

اسلام آباد/کراچی (آئی این پی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی حکومت میں ہونے والی مبینہ بدترین کرپشن کو ملکی معیشت کی تباہی کی اصل وجہ قرار دے دیا، میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جس ملک کا حکمران کرپٹ ہو، وہاں کی معیشت کبھی مستحکم نہیں ہوسکتی، عوام کو مہنگائی کے حوالے کرکے پی ٹی آئی کی اشرافیہ کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھورہی ہے، انہوں نے کہا کہ معاشی تباہی کے ذمہ دار عمران خان وزیروں اور مشیروں کو قربانی کا بکرا بنا کر اپنی نااہلی اور کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گیس اور بجلی کی مد میں اربوں روپے کا ٹیکس بھی کیا پی ٹی آئی کی وزرا کی کرپشن کی نذر ہوچکا ہے، سے متعلق سوال کرتے ہوئے عمران خان کو مخاطب کیا اور کہا کہ وزیراعظم صاحب! ملکی خزانے کے مالک پاکستان کے عوام ہیں، آپ کو ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیکس بڑھا کر ٹیکس ٹارگٹ پورا کرنے کا ڈرامہ کرنے والی پی ٹی آئی کی حکومت دونوں ہاتھوں سے ملک لوٹ رہی ہے، پہلے عمران خان ٹیکس زیادہ کرکے عوام کو لوٹتے ہیں اور پھر عوام کے ان پیسوں سے بننے والے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ہوتی ہے، پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں کے نام پر عوام سے اربوں روپے وصول کرنے والی حکومت کی دیانت داری عوام کی نظروں میں مزید مشکوک ہوچکی ہے، عالمی ادارے ملک میں کرپشن میں اضافے کے انکشافات کرکے عمران خان کی خودساختہ ایمان داری کی دھجیاں اڑاچکے ہیں، چیئرمین پی پی کے مطابق عمران خان اتنے نااہل ہیں کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں بھی اب اپنے اعتماد کو کھوچکے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ صرف اقتدار کو حاصل کرنے کے لئے جھوٹے دعوے کرنے والا شخص ملک و قوم سے مخلص نہیں ہوسکتا-

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close