بہتر ہے اب چینی چوروں کو معاف ہی کردیا جائے، سینئر صحافی کامران خان نے وزیراعظم کو یہ مشورہ کیوں دیا؟

کراچی(پی این آئی )تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے پاور شو کے بعد معروف صحافی کامران خان نے وزیراعظم کو چینی چوروں کو معاف کرنے کا مشورہ دے دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ عوام سے مسلسل جاری یہ وعدہ 50 سال 11 حکومتیں اتنے ہی صدور و وزرائے اعظم پورا نہیں کرسکے بہتر ہے اب چینی چوروں کو معاف ہی کردیا جائے ۔انہوں نے مشورہ دیا کہ وزیر اعظم عمران خان چینی سمیت کھانے پینے کی تمام اشیا کی خرید و فروخت کا صاف شفاف نظام تشکیل دے دیں قوم تا حیات یاد رکھے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جہانگیر ترین نے ہم خیال گروپ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنماوں اور اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا تھاجہاں ترین گروپ کے قیام کا اعلان کیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close