سکول کھولے جائیں گے یا نہیں؟ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے بھی بڑا اعلان کردیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان الائنس آف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز نے مطالبہ کیا ہےکہ دیگر شعبوں کی طرح ایس او پیز کے ساتھ اسکول کھولنے کی اجازت بھی دی جائے۔ ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کورونا سکول کھلنے سے نہیں بلکہ بازار کھلنے سے پھیلا ہے۔ ایس او پیز کے ساتھ سکول کھولنے کی اجازت دی جائے۔تعلیمی اداروں کی مزید بندش برداشت نہیں کرسکتے۔ بچوں کا ناقابل تلافی تعلیمی نقصان ہو رہا ہے، 23مئی سے تعلیمی ادارے نہ کھلے تو ملک گیر احتجاج کریں گے۔ پاکستان الائنس آف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز نے مطالبہ کیا ہےکہ دیگر شعبوں کی طرح ایس او پیز کے ساتھ اسکول کھولنے کی اجازت بھی دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close