عید خریداری کے دوران خواتین کی سرعام تذلیل اسسٹنٹ کمشنر نارووال کو سخت ترین سزا سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) 12 مئی کو سوشل میڈیا پر ایک واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ نارووال کی اے سی تہنیت بخاری نے کوویڈ 19 لاک ڈائون کی خلاف ورزی کے الزام میں ایک بازار میں دو خواتین کی سر عام تذلیل کی ،اسلام پورہ سے تعلق رکھنے والی دو خواتین شاپنگ بیگ میں جوتے کا ڈبہ پکڑی ہوئی تھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نارووال نے ریونیو عملہ اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ خواتین کی تذلیل کرتے ہوئے شاپنگ بیگ کو اپنے ہاتھوں میں چیک کیا اور ان سے پوچھا کہ انہوں نے جوتے کہاں سے خریدے ہیں۔ خواتین نے اے سی کو بتایا کہ انہوں نے کچھ دن پہلے ہی جوتے خریدے تھے۔ انہوں نے یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ جوتے تبدیل کرانے کیلئے آئی ہیں ، اے سی نے خواتین کو دھمکی دی کہ وہ انہیں جیل میں ڈال دیں گی ، اسی دوران میں خواتین کا ایک مرد ساتھی بھی وہاں آگیا ،جس کی مزاحمت کے بعد اے سی کا ان سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اس کے بعد پولیس اہلکاروں نے خواتین کے لواحقین کو دھکے دیے جب کہ راہگیروں کی مداخلت کے بعد یہ معاملہ ختم ہوگیا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے ساتھ ہی اعلی صوبائی عہدیداروں نے سخت کارروائی کی اور سیدہ تہنیت بخاری کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی(او ایس ڈی)کی حیثیت سے رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نے بھی اس کی تصدیق کر دی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں