آر ٹی ایس کی خرابی سے برسراقتدار آنے والی حکومت نے اپنا مستقبل ایک اور مشین سے جوڑ لیا ہے، سابق وزیر اعظم کا دعویٰ

اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آر ٹی ایس بیٹھنے سے آنے والی حکومت نے اپنا مستقبل ایک اور مشین سے جوڑ لیا ہے، ڈراموں، تماشوں سے انتخابی اصلاحات اور قانون سازی کا سنجیدہ عمل نہیں ہوتا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا 2017 میں پاکستان مسلم لیگ(ن)نے انتخابی اصلاحات کا سنجیدہ عمل کرکے دکھایا، جس ملک میں آرٹی ایس بٹھا کر الیکشن چوری ہو تو وہاں الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں کیسے محفوظ ہیں ڈسکہ الیکشن میں الیکشن کمیشن کا عملہ چوری ہو گیا وہاں الیکٹرونک مشینیں کیسے محفوظ ہونگی الیکشن ریفارم اور قانون سازی آرڈیننس اور تماشوں سے نہیں بلکہ پارلیمان کے اعتماد سے ہوتی ہے عوام اور اپوزیشن کو حکومت اور سپیکر پہ کوئی اعتماد نہیں۔۔۔۔۔

معیشت کی تباہی کی اصل وجہ؟ بدترین کرپشن،بلاول بھٹو نے راز دریافت کر لیا

کراچی(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے حکومت میں ہونے والی بدترین کرپشن کومعیشت کی تباہی کی اصل وجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس ملک کا حکمران کرپٹ ہو وہاں کی معیشت کبھی مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم صاحب! ملکی خزانے کے مالک پاکستان کے عوام ہیں، آپ کو ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی حکومت میں ہونے والی بدترین کرپشن کوملکی معیشت کی تباہی کی اصل وجہ قرار دے دیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جس ملک کا حکمران کرپٹ ہو، وہاں کی معیشت کبھی مستحکم نہیں ہوسکتی، عوام کو مہنگائی کے حوالے کرکے پی ٹی آئی کی اشرافیہ کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھورہی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معاشی تباہی کے ذمہ دارعمران خان وزیروں اور مشیروں کو قربانی کا بکرا بنا کراپنی نااہلی اور کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے، گیس اوربجلی کی مد میں اربوں روپے کا ٹیکس بھی کیا پی ٹی آئی کی وزرا کی کرپشن کی نذرہوچکا ہے؟ وزیراعظم صاحب! ملکی خزانے کے مالک پاکستان کے عوام ہیں، آپ کو ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ٹیکس بڑھا کر ٹیکس ٹارگٹ پورا کرنے کا ڈرامہ کرنے والی پی ٹی آئی کی حکومت دونوں ہاتھوں سے ملک لوٹ رہی ہے، پہلے عمران خان ٹیکس زیادہ کرکے عوام کو لوٹتے ہیں اور پھر عوام کے ان پیسوں سے بننے والے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ہوتی ہے، ٹیکسوں کے نام پرعوام سے اربوں روپے وصول کرنے والی حکومت کی دیانت داری عوام کی نظروں میں مزید مشکوک ہوچکی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ عالمی ادارے ملک میں کرپشن میں اضافے کے انکشافات کرکے عمران خان کی خودساختہ ایمان داری کی دھجیاں اڑاچکے ہیں، عمران خان اتنے نااہل ہیں کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں بھی اب اپنے اعتماد کوکھوچکے ہیں، صرف اقتدارکوحاصل کرنے کے لئے جھوٹے دعوے کرنے والا شخص ملک و قوم سے مخلص نہیں ہوسکتا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close