جن نکالنے کے لیے پیر کا14 سالہ لڑکی پر بہیمانہ تشدد، لڑکی کی والدہ پیر کی حمایت میں کھڑی ہو گئی

رحیم یار خان(آئی این پی ) جن نکالنے کیلئے پیر نے 14سالہ لڑکی پر بہیمانہ تشدد کیا، اسے تشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹر نے رابطہ کرنے پر بتایاکہ رابعہ کے جسم کے تمام حصوں پر تشدد کے نشانات ہیں اور اس کا رسی سے گلا بھی دبایاگیا ہے،اسپتال میں موجود لڑکی کی والدہ نے تشدد کے مرتکب پیر کانام اور علاقہ بتانے سے صاف انکار کر دیا۔ والدہ نے اپنا نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ پیر اس کی بچی کو جان سے بھی ماردیتا تو پھر بھی وہ کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کرتی، پیر نے جو کچھ کیا بالکل صحیح کیا ہے۔۔۔۔۔

مکان کے کرائے کا جھگڑا،خواجہ سراؤں کے ساتھ انہونی ہو گئی

لاہور(آئی این پی ) لاہور کے علاقے ٹبی سٹی میں کرائے کے جھگڑے پر مالک مکان نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی جس سے 2 خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خواجہ سراوں محسن اور اللہ دتہ کا اپنے مالک مکان احمد گجر سے کرائے کے لین دین پر جھگڑا ہوا، احمد گجر نے مبینہ طور پرفائرنگ کرکے دونوں کو زخمی کردیا اور خود فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواجہ سراں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہربتائی گئی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close