گورنر پنجاب نے سرکاری فنڈ سے فلسطینی عوام کیلئے 10کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کر دیا

لاہور (آئی این پی ) گورنر پنجاب چودھری سرور نے فلسطینی عوام کیلئے 100 ملین روپے کی امداد کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور سے بزنس کیمونٹی اور دیگر وفود نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ انشا اللہ بزنس کیمونٹی کے تعاون سے فلسطینی بہن بھائیوں کی اور بھی مدد کرینگے، گوہر اعجاز، میاں احسن اور ایس ایم منیر سمیت دیگر کا امداد میں تعاون پر شکر یہ ادا کر تا ہوں، اسلامی ممالک متحد ہو جائے تو فلسطین اور کشمیر کو آزاد ہونے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی، یہ وقت اسلامی ممالک کے ذاتی مفادات کے تحفظ کا نہیں فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔ چودھری سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر فلسطینیوں کا مقدمہ لڑیں گے، 21 مئی کو حکومت بھر پور یوم یکجہتی فلسطین منائے گی، کسی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے، اسرائیل نے فلسطینیوں پر مظالم میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھو ڑ دیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں