آل پاکستان انجمن تاجران نے جمعہ کے روز ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران کان کی جانب سے جمعہ 21 مئی کو فلسطینی عوام کے ساتھ یوم یکجہتی منانے کی اپیل پر آل پاکستان انجمن تاجران نے جمعے کے روز فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر کی مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر خالد پرویز ملک اور انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ نے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔ خالد پرویز ملک نےکہا کہ فلسطین کے لیے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں، حکمرانوں کو جگانے کی ضرورت ہے، جنگ کرنا پڑی تو تمام مسلمان اکٹھے ہوکر چلیں گے۔ تاجر رہنماؤں نے دکانداروں سے اپیل کی کہ یہودی کمپنیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور موجود اشیاء تلف کردیں

جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی میں اپنے دھڑے کا باقاعدہ اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) بدھ کو لاہور کی بینکنگ عدالت میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جہانگیر ترین کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ’سیشن کورٹ نے 31 مئی تک تفتیشی افسر کو رپورٹ مکمل کرنے کا حکم دیا ہے، جہانگیر ترین کی بیٹی مریم ترین اور سحر ترین  سمیت ان کے کاروبار کا ریکارڈ فراہم کردیا گیا ہے۔ جہانگیر ترین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جہانگیر ترین کی ڈیری، شوگر ملز سمیت تمام کاروبار کا ریکارڈ ایف آئی اے کو دیا گیا یے،ایف آئی اے انصاف کرے اور تفتیش مکمل کرے۔ پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ جو ریکارڈ دیا گیا ہے اس کا جائزہ لینا ہے جس پر عدالت نے کہا کہ ’آپ چھ ماہ یا سال سے انکوائری کر رہے ہوں گے،ابھی مزید التوا مانگ رہے ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اس مقدمے کا تفتیشی افسر کون ہے اور وہ کیا کر رہا ہے جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ’مقدمے کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد مکمل رپورٹ دوں گا۔ بینکنگ عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت کی درخواست میں 31 مئی تک توسیع کرتے ہوئے تفتیش مکمل کرنے کا آخری موقع دے دیا۔ ’پی ٹی آئی کا حصہ تھے حصہ ہیں اور حص میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ’ہم سب پی ٹی آئی کا حصہ تھے حصہ ہیں اور حصہ رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ’ہمارے وکیلوں کی علی ظفر سے تفصیلی میٹنگ ہوئی ہے، امید ہے رپورٹ جلد سامنے آ جائے گی۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ’عمران خان انصاف پسند آدمی ہیں انصاف کریں گے، ہر پارٹی میں دھڑے ہوتے تحریک انصاف میں بھی ہمارا دھڑا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close