رنگ روڈ اسکینڈل، سرورخان آپ کا نام نہیں تھا تو آپ نے پریس کانفرنس کیوں کی؟، عمران خان نے سوال پوچھ لیا

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رنگ روڈ منصوبے کی شکایت ملی تو ہم نے خود انکوائری کا آغاز کیا،اگر ہم نہ روکتے تو رنگ روڈ بڑا اسکینڈل ہوتا۔ منگل کو نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان سے استفسار کیا کہ سرورخان آپ کا نام نہیں تھا تو آپ نے پریس کانفرنس کیوں کی؟جس پر وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرا نام چل رہا تھا،ہم سیاسی لوگ ہیں اور ہمارے لیے سیاسی تشخص بہت اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ پنجاب حکومت نے میرے خلاف سازش کی ہے،پنجاب حکومت کی تحقیقات اور ٹی او آرز میرے خلاف ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس پر کہا کہ ابھی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ آئی ہے ،انویسٹی گیشن ہونا باقی ہے،آپ کا نام فیکٹ فائندنگ رپورٹ میں نہیں ہے لہٰذاریلیکس رہیں۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سے وفاقی کابینہ کے اراکین نے مطالبہ کیا کہ تنخواہیں اور پنشن بڑھائی جائیں،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واضح طور پر کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے اور عوامی ریلیف کے فیصلے کرنے پر اصولی اتفاق کیا ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close