لیسکو کی اندھیر نگری، 22 ہزارخراب میٹر تبدیل کرنے کی بجائے صارفین کواضافی بلنگ کر دی گئی

لاہور(آئی این پی) خراب ہونیوالے بائیس ہزار میٹرز کو تبدیل کرنے کی بجائے لاکھوں روپے کی اضافی بلنگ صارفین کو کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق لیسکو نے ہزاروں صارفین کے خراب میٹرز کو تبدیل کرنے کی بجائے لاکھوں روپے کی اضافی بلنگ کر دی۔ کمپنی کے ہزاروں صارفین کے میٹرز کو تبدیل نہ کیا جا سکا جبکہ دوہرے بل وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ کمپنی نے خراب میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر بلنگ کرنا شروع کر دی۔پورے سال کی اوسط نکال کر صارفین کو اضافی بل بھجوا دیئے گئے۔ بعض صارفین کو ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بھی اضافی بل بھجوا دیئے گئے۔ کمپنی میں بائیس ہزار صارفین کے کنکشنز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگایا گیا ہے۔ بارہ ہزار سنگل فیز جبکہ دس ہزار سنگل فیز میٹرز کو تبدیل نہیں کیا جا سکا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close