شاہدرہ راوی پل اور سگیاں راوی پل کی آرائش پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی) لاہور کے علاقہ شاہدرہ راوی پل اور سگیاں راوی پل کے داخلی راستوں کی تزئین و آرائش کا فیصلہ، منصوبے پر 2 کروڑ 18 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ شاہدرہ راوی پل اور سگیاں راوی پل شہر کا گیٹ وے ہے، دونوں گزر گاہوں سے یومیہ اوسطا پانچ لاکھ گاڑیوں کی آمدورفت ہوتی ہے۔ خستہ ہال راستہ یہاں سے گزرنے والوں پر ناگوار تاثر چھورٹا تھا جس پر انتظامیہ کو خیال آ ہی گیا۔ دونوں مقامات پر داخلی و خارجی راستوں کی تزئین و آرائش کی جائے گی، جس پر لاگت کا تخمینہ 2 کروڑ 18 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close