لاہور(آئی این پی) پنجاب اسمبلی نے پہلی جماعت سے بارہویں جماعت تک لازمی قرآن پڑھانے کے حوالے سے دی پنجاب کمپلسیری ٹیچنگ آف دی ہولی قرآن ترمیمی بل 2021ء متفقہ طورپر منظور کرلیا‘ ، سپیکر پرویز الہی کی ن لیگ کے دور حکومت کی قانون سازی کی تعریف کی۔سپیکر نے کہا دو ہزار اٹھارہ میں ن لیگ نے قرآن مجید کی چھٹی سے بارہویں جماعت تک ترجمہ کے ساتھ پڑھانے کی قانون سازی کی جو قابل تعریف ہے۔پنجاب کمپلسیری ٹیچنگ آف دی ہولی قرآن دو ہزار اٹھارہ بل پاس کیا۔بل کے تحت پہلی سے پانچویں جماعت تک قرآن مجید ناظرہ کے ساتھ پڑھایاجانااور چھٹی سے بارہویں تک لازم قرار دیاگیا۔ہائی کورٹ کے آرڈر میں ترمیم کا کہاگیا اس رکارٹ کوآج دور کرنے جارہے ہیں۔پنجاب کمپلسیری ٹیچنگ آف دی ہولی قرآن دو ہزار اٹھارہ بل میں رکاوٹ دور ہونے سے قانون کی افادیت آئندہ نسلوں کیلئے بہترین ہوجائیگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں