لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب ایم پی اے بیرسٹر معظم شیر علی نے بطور ایم پی اے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا،اس طرح پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی عددی قوت میں اضافہ ہو گیا، سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے نومنتخب ایم پی اے بیرسٹر معظم شیر علی کا حلف لیا، بیرسٹر معظم شیر علی نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا حلف اٹھانے پر اپوزیشن اراکین نے ڈیسک بجاکر خوشی کااظہار کیا، میرے والد چار بار عوام کی مہربانی سے مقدس ایوان تک آئے،جو میرے والد عوام کی خدمت کرتے رہیاب وہی کام آگے بڑھائوں گا، میرے قائدین نوازشریف، شہبازشریف، حمزہ اور مریم نواز نے میری بہت مدد کی۔حلقے کی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں۔ہمیں کہاگیا ووٹ تب دیں گے جب ناموس رسالت پر جاکر ایوان میں بات کریں گے۔آپ سرکار کی ناموس ہماری جان مال سے زیادہ عزیز ہے۔ہم سب ایک ہوکر ناموس رسالت ایشو پر بات کریں۔پہلے ناموس کے معاملے پر آزمایاجاتاہے پھر قبلہ اول فلسطین میں ظلم و ستم ڈھایاجاتاہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں