لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت کا پہلی بار صوبے کی سرکاری یونیورسٹیوں کی رینکنگ کرنے کا فیصلہ، سرکاری یونیورسٹیوں کی رینکنگ کیلئے 100 نمبرز مختص، تحقیقی کام اور عالمی درجہ بندی میں شمولیت کے بھی نمبرز دیے جائیں گے۔پنجاب حکومت سرکاری یونیورسٹیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر بیسٹ یونیورسٹی کا ایوارڈ دے گی۔ پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری یونیورسٹیوں کی رینکنگ کیلئے میکانزم تیار کر لیا۔ سرکاری یونیورسٹیوں کی رینکنگ کیلئے 100 نمبرز مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یونیورسٹیوں کو 2010 سے قبل اور بعد میں قائم شدہ یونیورسٹیوں کی کیٹیگریز میں تقسیم کر دیا گیاپی ایچ ای سی ذرائع کے مطابق یونیورسٹیوں کی درجہ بندی ریسرچ انوویشن، گورننس اینڈ مینجمنٹ کے نمبرز دیے جائیں گے۔ یونیورسٹییز سے شائع شدہ تحقیقی مقالہ جات، فیکلٹی ڈویلپمنٹ اور انٹرنیشنلائزیشن کے نمبرز مختص کیے گئے ہیں۔ پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ہر سال بیسٹ پبلک سیکٹر یونیورسٹی کا ایوارڈ جاری کرے گا۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے تحت چلنے والی یونیورسٹیوں کو ایوارڈز کیلئے منتخب کیا جائے گا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے پانچ برس سے یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری نہیں کی۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں