کورونا کے باعث طلبا کا صرف کون کونسے مضامین کا امتحان لیا جائیگا؟ نئی تجویز سامنے آگئی

لاہور(پی این آئی) کورونا کے باعث طلبا کا صرف انگریزی ،ریاضی اور سائنس کے مضامین کا امتحان لینے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ آرٹس کے طلبا کا بھی اختیاری کے ساتھ 2 آپشنل مضامین کا امتحان لینے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔میٹرک کا امتحان 19 جون اور انٹر کا 6 جولائی سے شروع کروائے جانے کا امکان ہے۔میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکلز نہیں ہونگے جبکہ دونوں جماعتوں کے بچوں کو بغیر امتحان کسی صورت پاس نہیں کیا جائے گا۔پریکٹیکلز کے 50 فیصد نمبر تمام سٹوڈنٹس کو مل جائیں گے۔ بقیہ 50 فیصد مارکس پارٹ سکینڈ میں تھیوری کے مارکس کی اوسط کے حوالے سے ملیں گے۔میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سٹوڈنٹ کے حاصل کردہ نمبرز ہی پارٹ فرسٹ کے نمبر تصور کیے جائیں گے۔گزشتہ سال پارٹ فرسٹ کا امتحان نہ دینے والے طلبا کو 3 فیصد اضافی مارکس دینے کی تجویز زیر غور ہے۔امتحانات کی تاریخ میں تعلیمی بورڈز کی مرضی سے تاریخوں میں دو یا تین روز کی تبدیلی کی جاسکے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close