ماحولیات کےصوبائی وزیر اور سیکرٹری کے درمیان جھگڑا، سیکرٹری ماحولیات نے بطور احتجاج دفتر چھوڑ دیا

لاہور(آئی این پی) سیکرٹری ماحولیات زاہد حسین اور صوبائی وزیر ماحولیات باو رضوان کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے پر جھگڑا ‘دونوں کے درمیان دفاتری معاملات پر تلخ کلامی ہوئی جس پر سیکرٹری ماحولیات نے احتجاج آفس چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ماحولیات اور صوبائی وزیر کے درمیان محکمانہ تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ دونوں کی جانب سے ایک دوسرے پر سیاسی دبا ہے۔ سیکرٹری ماحولیات زاہد حسین کے مطابق باو رضوان محکمانہ کارروائیاں میں مداخلت کرتے ہیں جبکہ سیاسی دبا کی بنا پر مختلف افراد کو غیر قانونی طور پر این اوسی دینے کے لیے دبا ڈالا جا رہاہے جس سے انکار پر دفاتری امور کو متاثر کیا گیا.باو رضوان کے مطابق سیکرٹری ماحولیات پسندیدہ افراد کو نواز رہے ہیں، دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ زرائع کے مطابق دونوں نے ایک دوسرے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، جس پر سیکرٹری ماحولیات احتجاجا آفس چھوڑ کر چلے گے. دفتر ملازمین کی جانب سے صوبائی وزیر کے رویئے کے خلاف احتجاج کام بند کردیا گیا۔زرائع کے مطابق سیکرٹری ماحولیات متعدد بار صوبائی وزیر کے رویے متعلق اعلی حکام کو آگاہ کرچکے ہیں جبکہ اس سے قبل بھی باو رضوان کے احکامات نہ مانے والے افسروں کو جبری رخصت پر بھیجا دیا گیا تھا۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close