شہباز شریف کی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ڈیل کیلئے سرتوڑ کوششیں، حکومتی وزیر نے بڑا انکشا ف کر دیا، صدر ن لیگ راولپنڈی میں کتنی ملاقاتیں کر چکے ہیں؟

اسلام آ باد(پی این آئی) وفاقی وزیر شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف جیل میں اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں رہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف جیل میں بھی ڈیل کے لیے کام کر رہے تھے جب کہ حالیہ دنوں میں انہوں نے راولپنڈی میں اسٹیبلشمنٹ سے 3 تا 5 ملاقاتیں کی ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں صحافی ندیم ملک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے کسی کے رابطے ختم نہیں ہوئے وہ پاکستان کے ذمہ دار ادارے ہیں وہ کسی کے ساتھ رابطہ کیوں ختم کریں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ رابطہ رکھنے چاہیے کیونکہ کچھ معاملات مشترکہ نوعیت کے ہوتے ہیں جن پر مل بیٹھ کر بات کرنی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف میں وہ سکت نہیں کہ نواز شریف سے الگ لائے عمل بنا سکیں اور بھائی کے مخالف کھڑے ہو سکیں۔شیخ رشید نے کہا کہ لیگی رہنما محمد زبیر کہہ رہے ہیں کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ سے صلح ہو گئی ہے لیکن پھر انہوں نے پنجاب میں کھڑے ہو کر فوج کو برا بھلا کہا تھا کیا وہ بیان یہ غلط تھا۔مزید کہا کہ شہبازشریف بھی عدالت میں ہیں ہم بھی کورٹ میں ہیں، اب شہبازشریف کے باہر جانے کا حتمی فیصلہ عدالت کرے گی، خدشہ ہے شہبازشریف باہر جاکر اپنے خلاف شواہد ٹیمپر کریں گے۔ شہبازشریف میں بھائی کے سامنے کھڑے ہونے کی سکت نہیں، مسلم لیگ ن میں دوگروپ ن اور ش واضح ہے، چوہدری نثار اگر حلف نہیں لے گا تو اپنے بیٹے کو الیکشن میں اتارے گا، مریم نواز کی موجودگی میں چوہدری نثار سیاست نہیں ہوگی، شہبازشریف کے ساتھ چوہدری نثار ٹھیک ہیں۔اگلے الیکشن عمران خان مسلم لیگ ن سے مقابلہ کرے گا، اپوزیشن عمران خان کو نہیں سمجھ سکتی، عمران خان نے اگر سرنڈر کیا تو پی ٹی آئی ختم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مدارس کے طلباء کو باہر لانے کی صلاحیت صرف مولانا فضل الرحمان میں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close