کیٹل فارم میں لگی آگ پر 12 فائر ٹینڈرز کی مدد سے قابو پا لیا گیا

کراچی(آئی این پی ) کراچی کے علاقے لانڈھی لیبر اسکوئر پر کیٹل فارم میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو آپریشن میں 12 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔کراچی کے علاقے لانڈھی لیبر اسکوائرکے قریب لگنے والی آگ پر 9 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق فائر بریگیڈ ، کے ایم سی اور ای پی زیڈ کے فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔۔۔۔۔

کورونا وائرس سے بہترین قرار دیئے گئے سرکاری افسر کی جان چلی گئی

پشاور(آئی این پی ) پشاور میں کورونا وائرس سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام انتقال کر گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام پشاور کے علاقے شاہ عالم میں ڈیوٹی پر تھے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسسلام پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج تھے اورگزشتہ ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے تاہم جانبر نہ ہوسکے اور انتقال کرگئے۔شمس الاسلام نے کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران پاک افغان بارڈر طور خم پر بھی فرائض سرانجام دیئے تھے، بہترین خدمات پروزیراعلی خیبر پختونخوا نے انہیں بہترین افسرقراردیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close