پی آئی اے کی 2 سال بعد پرواز چھوٹے سے شہرمیں پہنچ گئی

کراچی(آئی این پی ) قومی ایئرلائن(پی آئی اے)کی 2 سال بعد ژوب کے لیے پروازیں بحال ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کی دو سال بعد بلوچستان کے ضلع ژوب کے لیے پروازیں بحال ہوچکی ہیں، شہری پی آئی اے کی فلائٹس کے ذریعے ژوب پہنچ سکیں گے۔ دو سال بعد اے ٹی آر طیارے کی پہلی پرواز پی کے 528 کراچی سے ژوب پہنچی۔ جبکہ پرواز پی کے529مسافروں کو لے کر کراچی کے لیے روانہ ہوئی۔ مسافر اب پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے ژوب کے سفر کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔ خیال رہے کہ کوروناوائرس کے پیش نظر مسافروں کی صحت کا ترجیحی بنیادوں پر خیال رکھا جارہا ہے جبکہ سفر کرنے والے تمام افراد کو ماسک کا استعمال لازمی کرنا ہوگا۔ ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر بھی کورونا سے حفاظت کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔۔۔۔۔

وزیراعظم آفس میں ہر شخص پیسے بنانے میں لگا ہے،سابق وزیر اعظم کا دعویٰ

لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہبازشریف پر کوئی منی لانڈرنگ کا کیس نہیں، ان پر آج تک کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نون لیگی رہنما شاہد خاقان نے کہا کہ وزیراعظم آفس میں ہر شخص پیسے بنانے میں لگا ہے، رنگ روڈ کرپشن کیس میں اصل مجرمان کو بچایا جا رہا ہے، حکومت ختم ہوتے ہی یہ رات کے اندھیرے میں بھاگیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں