لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی درخواست پر حکم جاری کر دیا

لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست پر اعتراض ختم کر دیا اور اس کو باقاعدہ طور پر سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست پر اعتراض پر سماعت کی، شہباز شریف کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے شہباز شریف کو 8ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی لیکن عدالتی حکم کے باوجود شہباز شریف کو ایئر پورٹ پر روک لیا گیا جو افسوس ناک ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست کے ناقابل سماعت ہونے کا اعتراض ختم کر دیا، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ شہباز شریف کو علاج کے لیے ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی اگر عدالتی حکم کو ہوا میں اڑایا گیا تو قانون اپنا راستہ بنائے گا، عدالت نے رجسٹرار آفس کو شہباز شریف کی مرکزی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close