پنجاب کے کورونا وارڈز میں موت کا راج، گذشہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں

اسلام آباد۔ (اے پی پی) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں، ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 135 اموات ہوئیں جن میں سے 77 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ ا?پریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 566 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 65 فیصد,لاہور میں 58 فیصد,پشاور میں 37 فیصد اور بہاولپور میں 48 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے مردان میں 38 فیصد،صوابی میں 44 فیصد،گوجرانوالہ میں 62 فیصد اور ملتان میں 56 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 29 ہزار 801 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 198, پنجاب میں 12 ہزار 972, خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 46, اسلام آباد میں 1 ہزار 999, بلوچستان میں 1 ہزار 6,گلگت بلتستان میں 283, آزاد کشمیر میں 297 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 511 ہو چکی ہے۔ بلوچستان,آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 560 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 67 ہزار 665 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 928 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 18 ہزار 286, بلوچستان میں 23 ہزار 931, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 428، اسلام آباد میں 79 ہزار 371، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 27 ہزار 224، پنجاب میں 3 لاکھ 28 ہزار 775 اور سندھ میں 2 لاکھ 99 ہزار 913 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 19 ہزار 752 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 824 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 21 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 9 ہزار 500 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 70 مریض ہسپتالوں میں اور 19 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 804 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 733 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں کل 267 اموات، گلگت بلتستان میں 107 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 517 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 25 لاکھ 10 ہزار 568 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 4 ہزار 799 مریض زیر علاج ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close