وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر شاہ محمود قریشی دوست ملک کے ہنگامی دورے پر روانہ ہو گئے

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ترکی روانہ ہو گئے۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی سوڈان ، فلسطین اور ترک وزرائے خارجہ کے ہمراہ ترکی سے نیویارک جائیں گے۔اس کے علاوہ وہ نیویارک میں مختلف عالمی شخصیات سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھائیں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔۔۔۔۔

دو سگےبھائیوں کی قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی میں تقرری کر دی گئی

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر اعظم عمران خان نے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ۔کابینہ ڈویژن نے ایکنک کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین اس کے چیئرمین ہوں گے۔ان کے علاوہ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر، وفاقی وزیرصنعت وپیداوار خسروبختیار اور وفاقی وزیرتوانائی حماداظہر بھی ایکنک ارکان میں شامل ہوں گے۔پنجاب سے وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت جب کہ سندھ سے نثار احمد کھوڑو ایکنک کے رکن ہوں گے۔ان کے علاوہ خیبر پختونخوا سے تیمورسلیم جھگڑا جب کہ بلوچستان سے نوابزادہ طارق خان مگسی ایکنک کے رکن ہوں گے۔نئی قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی میںدو سگےبھائیوں کی تقرری کر دی گئی۔وفاق سے وزیرصنعت وپیداوار خسروبختیار اورپنجاب سے وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت دونوں سگے بھائی ہیں اور یہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ اس طرح کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close