سعودی عرب سمیت مختلف ملکوں کے ساتھ بڑے منصوبے، وزیراعظم عمران خان نے ماہرین اور ساتھیوں سے مشاورت مکمل کرلی

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے بارے میں رہنماؤں کا اعتماد میں لے لیا اور سعودیہ سمیت مختلف ممالک سے کئی منصوبے آگے بڑھانے پر مشاورت مکمل کرلی۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سعودی عرب کے دورہ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، معاونین اور وزارت خارجہ کے حکام شریک ہوئے، اجلاس میں وزیر اعظم نے دورہ سعودی عرب کے بارے میں رہنماوں کا اعتماد میں لیا۔اجلاس میں وزیر اعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب میں معاہدوں کا جائزہ لیا گیا، اس حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیر اعظم کو سعودی عرب میں پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور قیدیوں کی سزاں کی مدت،جرمانوں کی تفصیل،واپس لانے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔معاون خصوصی ملک امین اسلم نے وزیر اعظم کو بلین ٹری سونامی منصوبہ سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی، جس کے بعد وزیر اعظم نے سعودیہ سمیت مختلف ممالک سیکئی منصوبے آگے بڑھانے پر بھی مشاورت مکمل کرلی۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب میں سعودی قیادت سیاہم ملاقاتیں کی جبکہ اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔اس دوران دونوں ممالک کے درمیان منشیات اور سائیکوٹر وپک مادہ کی اسمگلنگ روکنے کیلئے یاداشتوں، پاکستان میں توانائی، ہائیڈرو پاور جنریشن، انفرا اسٹرکچر ، مواصلات اورآبی وسائل کے شعبے میں ترقی کی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے، دونوں ممالک میں سزایافتہ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق بھی معاہدہ ہوا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close