کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 9 پکڑے گئے

پشاور( آ ئی این پی) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران9 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جس کے دوران شہر میں سرگرم منشیات فروشوں سمیت نواحی علاقوں میں مخصوص گاہک کو آئس اور چرس سپلائی کرنے والے ملزمان بھی شامل ہیںجنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر10 کلو گرام چرس اور ادھا کلو گرام سے زائد آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلا ت کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مزید9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ، پولیس کی جانب سے گرفتار ہونے والے افراد میںاندرون شہر اور نواحی علاقوں میں سرگرم افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں تھانہ متنی،تھانہ پہاڑی پورہ،تھانہ ہشتنگری،سربند،آغا میر جانی شاہ اور تھانہ گلبہار کی حدود میں کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان فضل سبحان،صفدر،انور،ابرار خان،مرتضیٰ،اختر نواز،ابراہیم،امین اور سعید فراز شامل ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر10 کلو گرام چرس اور ادھاکلوگرام سے زائد آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے ،تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں