کورونا کیسز میں اضافہ، وہ شہر جہاں مکمل لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی) کورونا کیسز میں خوفناک اضافے کےبعدضلعی انتظامیہ نےضلع وسطی کے 4 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا،ضلعی انتظامیہ کے مطابق گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس میں 16 سے 30 مئی تک کے لیے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق متاثرہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے نشاندہی کی گئی ہے کہ ان علاقوں میں اس وقت 152 کورونا وائرس کے مریض موجود ہیں جنہیں سختی سے گھروں میں قرنطینہ کردیا ہے جب کہ متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی لگادی گئی ہے جب کہ کاروباری و صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی، متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پربھی مکمل پابندی ہوگی۔ کورونا کیسز میں خوفناک اضافے کےبعدضلعی انتظامیہ نےضلع وسطی کے 4 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا،ضلعی انتظامیہ کے مطابق گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس میں 16 سے 30 مئی تک کے لیے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close