21مئی کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان

لاہور(آئی این پی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف 21مئی بروز جمعہ کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کر دیا،سراج الحق نے پاکستانی قوم سے فلسطینوں کے حق کے لیے ہونے والے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے،امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ فلسطین میں روزانہ انسانی المیہ جنم لے رہے ہیں۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے امریکی و یورپی علمبردار بہرے اور گونگے بنے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہو جانا چاہیے جبکہ مسلم حکمرانوں کو بیانات اور ٹویٹ سے آگے بڑھنا ہو گا، مسلم ممالک غزہ کے شہریوں کی جان و مال عزت اور آبرو کے تحفظ کے لیے لائحہ عمل مرتب کریں، سراج الحق 21 مئی کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے۔۔۔۔۔

شہری ویکسین لگوائیں،کورونا کیسز کم نہ ہوئےتو؟ خبردار کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی)ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ 30سال سے زائد عمر کے شہریوں کی ویکسین کا آغاز کر دیا گیا، زیادہ سے زیادہ شہری ویکسین لگوائیں، کورونا کیسز کم نہ ہوئے تو مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے، پیر کے روز کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال عید کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تھا، کراچی میں گذشتہ 24گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 26فیصد تک پہنچ گئی،انہوں نے کہا کہ حکومت کو صوبے میں آکسیجن کی فراہمی یقینی بنانی ہے، جامشورو پاور کمپنی روز 2 لاکھ 68 ہزارلٹرگیس پیدا کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close