پاکستان کے سرکاری اسپتال میں کورونا ویکسین کی فروخت کا دھندہ، کون کون پکڑا گیا؟

لاہور(آئی این پی) لاہور کے سرکاری اسپتال میں عوام کو پیسے کے عوض کرونا ویکسین لگانے والے محکمہ صحت کے عملے کے خلاف کارروائی ، اٹھارہ ملازمین کو معطل کردیا گیا جبکہ معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،محکمہ صحت کے مطابق واقعہ پی کے ایل آئی میں پیش آیا تھا، جہاں ملازمین پیسے لیکر عوام کو ویکسین لگارہے تھے، معطل کئے گئے ملازمین لوگوں سے پیسے لیکر انہیں قطاروں سے بچاتے تھے،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پیسے لے کر ویکسین لگانے والے ملازمین کو شوکاز بھی جاری کئے تھے بعد ازاں انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر تمام ملازمین کومعطل کیا گیا،نجی ٹی وی کے مطابق معطل ہونیوالوں میں نواز جوہن، سجاد علی، محمد تنویر، بابر علی، کرامت علی، امجد علی، تیمور فیاض، محمد یوسف، فقیر حسین ودیگربھی شامل ہیں ، معطل ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے دفاتر میں رپورٹ کریں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں