اداکارہ جس نے شوہر کو فوٹو گرافر بنا لیا

کراچی (آئی این پی) شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی عید کی تصاویر جہاں مداحوں کو خوب پسند آئیں وہیں ان تصاویر کے پیچھے عمیر جسوال کی محنت کا بھی ثنا جاوید نے بتادیا۔ ثنا جاوید نے عید الفطر کے موقع پر اپنی ہلکے جامنی رنگ کی فراک میں ملبوس چند تصاویر شیر کیں اور مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔ ایک تصویر کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ اب سے ان کے شوہر عمیر جسوال ان کے باضابطہ طور پر فوٹوگرافر بن گئے ہیں۔ ثناء نے عمیر جسوال کی فوٹوگرافی کی صلاحیتوں کی تعریف بھی کی۔۔۔۔۔

جوانی میں کس اداکار پر مرتی تھی؟ روینہ ٹنڈن نے راز فاش کردیا

ممبئی (نیوزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا جب سنجے دت بے حد پسند تھے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ایک انٹرویوکے دوران اپنے پسندیدہ اداکاروں کے حوالے سے کہا کہ بچپن میں رشی کپور کی بہت بڑی مداح تھی۔جب تھوڑی بڑی ہوئی تو اداکار سنجے دتمجھے بہت پسند تھے ،میں نے ان کے ساتھ 7 فلموں میں کام کیا ،مجھے یقین نہیں ہوتا تھا کہ جو اداکار مجھے بے حد پسند ہیں ان کے ساتھ کام کر رہی ہوں اس لئے ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے مجھے بہت ڈر ہوتا تھا۔ واضح رہے کہ روینہ ٹنڈن نے سنجے دت کے ساتھ فلم ’’وجیتا‘‘ اور’’ ایل او سی کارگل‘‘ میں کام کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close