تحریک انصاف کے رہنما پر حملہ،زخمی حالت میں ہسپتال منتقل، حملہ آور پکڑا گیا

اسلام آباد ( پی این آئی) اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنما ملک محمد رفیق پر نامعلوم حملہ آور نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔ عوامی حلقوں نے اس حوالے سے وفاقی پولیس کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھایا ہے کہ اگر پولیس کی کارکردگی اچھی ہو تو آئے روز ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف یونین کونسل کے چیئرمین ملک رفیق قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے چیئرمین ملک رفیق کے گھر پرحملہ کردیاجس کے نتیجے میں چیئرمین یونین کونسل ملک رفیق زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،حملے کے دوران ایک شخص کو اہلخانہ نے پکڑ لیا، باقی نامعلوم افراد فرار ہوگئے ۔ نامعلوم حملہ آور کو اہل خانہ نے پولیس کے حوالے کر دیا ،اسلام آباد پولیس کاکہناہے کہ نامعلوم افراد کو گرفتار کرنے کیلئے تفتیش جاری ہے، حملہ آور کی گھر میں داخل ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close