راولپنڈی (پی این آئی) پنجاب حکومت نےصوبے میں ڈرائیونگ لائسنس بنا نے پر عائد کی گئی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ فیصلے کے مطابق صوبے بھر میں نئے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا سلسلہ منگل سے شروع کر دیا جائے گا۔ اس سے پہلے پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا کام روک دیا گیا تھا۔ کورونا کے بڑھتے واقعات کے بعد ڈی آئی جی ٹریفک نے 28 اپریل کو دو ماہ کے لیے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا کام روک دیا تھا۔اس سلسلے میں ڈی آئی جی ٹریفک ہیڈ کواٹر پنجاب عمران محمود نے تمام ٹریفک پولیس کے سربراہان کو مراسلہ جاری کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس دو ماہ کے لئے معطل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔اس عرصے میںکورونا کی تیسری لہر میں تشویشناک اضافے کے پیش نظر ڈرائیونگ سینٹرز اور لائسنسنگ سینٹرز بھی بند کردیے گئے تھے تا کہ لوگوں کو کسی پریشانی سے بچایا جا سکے۔۔۔۔
بڑی شخصیت کا انتقال، خیبر پختونخوا میں آج سے تین روزہ سوگ شروع
پشاور (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا نے اے این پی کے بانی صدر خان عبدالولی خان کی بیوہ اور سابق صوبائی صدربیگم نسیم ولی کی وفات پر صوبہ بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور باچا خان مرکز سمیت تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر پارٹی پرچم سرنگوں رہیں گے۔ باچا خان مرکز پشاور سے جاری بیان میں ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ مور بی بی بیگم نسیم ولی خان خیبر پختونخوا میں مزاحمت کا استعارہ تھیں، خواتین کی سیاست میں شمولیت کے لئے ان کا کردار تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔جن مشکل حالات میں انہوں نے پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی تھی اور جس کامیابی سے وہ پارٹی کو آگے لے کر گئی تھی اس کی نظیر نہیں ملتی۔ ان کی وفات سے پاکستان کی سیاست میں پیدا ہونے والا خلا بہ مشکل پورا ہوگا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں