لاک ڈاؤن ختم، ٹریفک رواں دواں، بازار کھلنے لگے لیکن ۔۔۔۔۔

راولپنڈی (پی این آئی) عید الفطر کی چھٹیاں ختم ہو تے ہی حکومت نےلاک ڈائون ختم کر دیا ہے، جس کے بعد سڑکوں پر ٹریفک رواں دواںہو گئی ہے ،بازار کھلنے کا آغاز ہو گیا ہے، شہروں کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیںلیکن تعلیمی ادارے ابھی تک بند ہیں اور ان کے کھلنے کا فیصلہ 23 مئی تک ہی ہو گا۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کاروبار ی مراکز کو ایس اوپیز کے تحت صبح سے لیکر رات 8بجے تک کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔لاک ڈاؤن کی سخت حکمت عملی کی وجہ سے کورونا کے نئے کیسوں کی شرح میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی ہے ،حکومتی لاک ڈائون کے باعث بند ہونے والی جملہ پرائیویٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ آج کھلنے سے عوام میںاطمینان اور خوشی دیکھنے میں آئی ہے دیگر شہروں کو جانے والوں کو بس اڈوں پربھی آج سے شدیدرش دیکھنے میں آئے گا جو گذشتہ دنوں میں کم ہو گیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close