بڑی خبر آگئی، جنوبی پنجاب کا سالانہ ترقیاتی پروگرام علیحدہ بنے گا

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت فلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے صوبے کے عوام کی سہولت کیلئے شروع کئے ہیں۔ان منصوبوں کی شفاف اور بروقت تکمیل بے حد ضروری ہے۔ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا کیونکہ ان منصوبوں میں قومی وسائل استعمال ہوتے ہیں۔عوام کے خون پسینے کی کمائی کے امین ہیں، کسی کو پراجیکٹس میں بے قاعدگی یا بے ضابطگی نہیں کرنے دیں گے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ڈلیو ر کرنے والے افسروں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔سرکاری فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی برتنے اور عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسروں کی بازپرس ہوگی۔ تساہل اور کرپشن قعطا برداشت نہیں کروں گا۔ کرپشن کے بارے میں زیروٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے جاری فنڈز کا بروقت استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کا بروقت استعمال نہ کرنے والے محکموں کی جواب طلبی ہوگی۔ فنڈز کے بروقت استعمال کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا موثر نظام ضروری ہے۔ افسران فیلڈ میں نکلیں اور ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کو خود مانیٹر کریں۔ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر پورا فوکس ہونا چاہیئے۔فنڈز کے بروقت استعمال سے عوام فلاح عامہ کے منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوتے ہیں۔بعض محکموں کی جانب سے سست روی کا مظاہرہ قابل قبول نہیں۔وزیراعلی عثمان بزدار نے منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زبانی جمع خرچ کا وقت گزر چکاہے۔اڑھائی برس میں سابق دور کی خرابیوں اور غلطیوں کو درست کیاہے۔نمائشی منصوبوں کی جگہ فلاح عامہ کے پراجیکٹس پر کام کیاہے۔ماضی کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل کئے۔سابق دور میں جنوبی پنجاب کے عوام پسماندگی اور غربت کی چکی میں پستے رہے۔سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کے نام پر دھوکہ دیا۔تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کو اس کی ترقی کا حق واپس کیا ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کو عملی جامہ پہنایا ہے۔آئندہ سے جنوبی پنجاب کا سالانہ ترقیاتی پروگرام علیحدہ بنے گا۔جنوبی پنجاب کے بجٹ کو کسی دوسرے مقصد کیلئے استعمال نہیں کیاجاسکے گا۔جنوبی پنجاب کے فنڈز وہاں کے عوام کی ترقی اورخوشحالی پر ہی صرف ہوں گے۔ان منصوبوں کے آغاز سے صوبے کے عوام کیلئے سہولتوں میں اضافہ ہوگا اور معاشی ترقی کا عمل تیز ہوگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close