کورونا وائرس تیسری لہر، محکمہ داخلہ کا نیا حکم نامہ جاری

پشاور(آن لائن)کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث عید الفطر کے اختتام پر محکمہ داخلہ کی جانب سے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔صوبہ بھر میں 17 مئی بروز پیر کے دن سے تمام کاروباری سرگرمیاں رات 08:00 بجے تک جاری رہے گی۔ اعلامیہ کے مطابق رات 08 بجے کے بعد میڈیکل سروسز، میڈیکل سٹور،ویکسین سنٹر،تندور،دودھ،دہی،ہوٹل ریسٹورنٹ ہوم ڈیلیوری(صرف ٹیک اوے)یوٹیلٹی سروسز،سیلولر نیٹ ورک اور پٹرول پمپس کھلے رہینگے،ہر قسم کی اوٹ ڈور ان ڈور پروگرامات بشمول تقریبات، مذہبی، موسیقی وغیرہ بند رہینگے،تمام نجی اور سرکاری دفاتر اپنے مقرر شدہ معمول اوقات کار تک کھلے رہینگے،تمام تر عوامی مقامات پر فیس ماسک پہننا لازم ہو گا،تمام پبلک ٹرانسپورٹ بین الصوبائی، بین الضلعی اور اندرون شہر کو 16.05.2021 بروز اتوار سے سخت ایس او پیز کے تحت چلانے کی اجازت ہو گی تاہم بین الضلعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سخت ایس او پیز کے تحت 50% مسافروں کیساتھ چلانے کی اجازت ہو گی۔دیگر کاروباری سرگرمیوں کے لئے این سی او سی کے ائندہ ہونیوالے میٹنگ میں فیصلے کئے جائینگے،ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو عملدرامد یقینی بنانے اور خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایات جاری کردی ہے،محکمہ داخلہ خیبر پختونخواہ نے اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ گل نواز خان افریدی اور محمد یار خان کا ریونیو سٹاف کے ہمراہ مختلف بس سٹینڈز کا دورہ کورونا سے بچاؤ کیلئے جاری کردہ احتیابی تدابیر پر عملدرامد کا جائزہ لیں گے،ایڈمنسٹریشن افسران نے پبلک ٹرانسپورٹ سے پابندی ختم ہونے کے بعد مختلف بس سٹینڈز کا پر جاری کردہ احتیاطی ایس او پیز پر عملدرامد کرنے کے حوالے سے چیکینگ کی اور مسافروں میں فیس ماسک تقسیم کئیے۔،اور مزید مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر مسافروں کو کرایہ واپس دلوا کر مقرر کردہ کرایہ وصول کرنے کی ہدایات جاری کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close