غزہ (پی این آئی) مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مسلمان بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں گے، اسرائیل کی بمباری کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کی امداد کےلیے ایدھی ایمبولینسیں غزہ پہنچ گئیں- تفصیلات کے مطابق صیہونی ریاست اسرائیل کی بمباری کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کی امداد کےلیے ایدھی ایمبولینسیں غزہ پہنچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین پر اسرائیلی ظلم و بربریت کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد ہزاروں مین پہنچ گئی ہے جب کہ انفراسٹرکچر بھی بری طرح متاثر ہوا ہے جس کے باعث ریسکیو ادارے زخمیوں و شہیدوں کو اسپتال پہنچانے میں شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ایدھی فاؤنڈیشن نے انسانیت کے ناطے مظلوم فلسطینی شہریوں کی امداد کا فیصلہ کرتے ہوئے ایمبولینسیں غزہ پہنچا دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایدھی فاؤندیشن کی ایمبولینسیں مصر کے راستے سے فلسطین میں داخل ہوئیں اور اب زخمیوں کی اسپتال منتقلی اور آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہیں۔ خیال رہے کہ قابض اسرائیلی فورسز نے آج مزید 35 فلسطینی شہید کر دیے، جس سے اسرائیلی جارحیت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 181 ہو گئی۔ایک ہفتے سے اسرائیلی فورسز کا فلسطین میں وحشیانہ تشدد جاری ہے، فورسز آبادیوں پر بم باری کر رہی ہیں، اسرائیلی حملوں میں 725 گھر، 76 رہائشی، ار 63 سرکاری عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ واضح رہے کہ اسلامی ممالک کی سربراہی تنظیم (او ائی سی) نے اسرائیل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی ہے۔ سعودی عرب کی درخواست پر مقبوضہ فلسطین کی صورت حال پر او آئی سی کا ورچوئل اجلاس ہوا۔او آئی سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں پراسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔او آئی سی نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی علاقوں پر حملے فوری بند کرے۔ او آئی سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل مسجدالاقصیٰ سمیت تمام مقدس مقامات کی بیحرمتی بند کرے اور سلامتی کونسل اسرائیلی بربریت رکوانے کے لیے فوری اقدام کرے۔اس سے قبل اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی حملوں کو بنیادی انسانی حقوق اور اخلاقیات کے خلاف اقدام قرار دیا تھا۔ اس سے پہلے سلامتی کونسل کا ہونے والا اجلاس امریکہ نے ملتوی کرا دیا تھا اور اسرائیل نے اس سے فائدہ اٹھا کر غزہ پر مزید بمباری کی اور ان حملوں سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی۔دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ لندن میں فلسطین کے حق میں بڑی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور فلسطینی پرچم تھامے مظاہرین Marble Arch پر جمع ہوئے اور اسرائیلی سفارتخانیکی جانب مارچ کیا۔لندن میں فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ شریک ہوئے ان مظاہروں میں اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران اسرائیلی فوج نے مسجد الاقصی میں گھس کر 300 سے زائد نمازیوں کو زخمی کردیا تھا جس کے بعد سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہیں-
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں