تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھا دی گئیں

کوئٹہ(پی این آئی)صوبہ بلوچستان میں بھی تعلیمی اداروں کی بندش میں 23مئی تک توسیع کردی گئی،تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کے پیش نظر بلوچستان میں تمام اسکولز اور کالجز 23مئی تک بند رہیں گے۔ سیکرٹری کالجز ہایئر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن نے کالجز کی بندش کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا،اسی طرح صوبے میں تمام اسکولوں کی بندش کی تاریخ میں بھی توسیع ہوچکی ہے،خیال رہے کہ ملک میں کورونا وبا کی پھیلا ئوکے باعث این سی او سی نے گزشتہ تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close