لاہور(پی این آئی)سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں پچیس سال کی سروس کے بعد بنیادی تنخواہ نہیں بڑھائی جائیگی۔ پنجاب اسمبلی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق 25 سال سروس کے بعد Basic تنخواہ نہیں بڑھے گی چاہے اس کی نوکری 40 سال ہو جائے۔ مطلب اگر کسی کی نوکری 25 سال ہوئی اور اس کی Basic تنخواہ 30 ہزار ہے تو اسے اسی حساب سے پینشن ملے گی چاہے وہ آگے نوکری کرے اور اس کی سروس 30 سال ہو جائے مگر اسے پینشن 25 سال والی سروس پر ہی ملے گی یعنی Basic تنخواہ 30 ہزار ہی ملے گی- یہ قانون یکم جولائی 2021 سے لاگو ہو جائے گا –۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں