فیصل آباد(آن لائن) ضلع بھر میں لاک ڈاؤن/کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر گذشتہ روزمزید 12شاپنگ مالز اور ایک ریسٹورنٹ سیل جبکہ فیس ماسک نہ پہننے پر33۔افراد گرفتاراور47ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔گذشتہ 62 روز میں 2091شاپنگ مالز وپلازے،ریسٹورنٹس،شادی ہالز،نجی سکولز،دفاتر اور بس سٹینڈ کو سیل اور32لاکھ 82ہزارروپے کے جرمانے کئے۔تفصیلات کے مطابق دوران چیکنگ خلاف ورزی پر1577شاپنگ مالزوپلازے،344 ریسٹورنٹس،45شادی ہالز،113پرائیویٹ سکولز،7نجی دفاتر،ایک بس سٹینڈ،چار کریانہ شاپس کو سیل اور 123مسافر گاڑیوں کو بند کرنے کے علاوہ شاہرات وپبلک مقامات پر بغیر فیس ماسک گھومنے پھرنے والے936۔ افراد کو گرفتار کیاگیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں