پولیس کی عید الفطر کے روز ہنگامی منصوبہ بندی کا پول کھل گیا

جیکب آباد(آن لائن) جیکب آباد پولیس کی عید الفطر کے روز ہنگامی منصوبہ بندی کو پول کھل گیا۔ ضلع کے 199 عید اجتماعات اور 13 قبرستانوں پر تعینات 897 پولیس افسران اور اہلکاروں میں سے اکثر کے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے کا انکشاف، اے ڈی سی کالونی کی عید گاہرپر دو پولیس اہلکار مقرر کئے گئے تھے، ایک بھی ڈیوٹی پر نہ آیا، عید گاہ پر چالیس اہلکار مقرر اکثر غائب،س سی ٹی وی کنٹرول روم بھی قائم نہ ہوا صرف ایک کیمرہ لگائی گئی،تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میںعید الفطر کے موقع پر کورونا وبا کے حوالے سے پولیس کی جانب سے ہنگامی منصوبہ بندی کے اقدامات کا دعوی کیا گیا جس کی تفصیل دگیر بالا حکام کو بھی ارسال کی گئی ضلع جیکب آباد میں 199عید کے اجتماعات اور 13قبرستانو ں پر 897پولیس افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی جن میں سے اکثر کے غیر حاضر ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،جیکب آباد کی مرکزی عید گا پر چالیس سے زئاد پولیس اہلکار تعینات کرکے سی سی ٹی وی کنٹرول روم قائم کرنے ،ہر داخلا گیٹ پر واک تھرو گیٹ لگانے،میڈیکل ایڈ کی ٹیم مقرر کرنے کے دعوے لئے گئے عید نماز پڑھنے کے لئے آنے والوں کا کہنا تھا کہ عید گاہ میںسی سی ٹی وی کنٹرول روم نظر نہیں آیا،نہ ہی میڈیکل ٹیم موجود تھی اکثر پولیس جتنے پولیس اہلکار بتائے گئے اتنے تو موجود نہیں تھے نہ ہی واک تھرو گیٹ لگائے گئے ،افضل بابا قبرستان سمیت دیگر پر بھی مقرر اہکار غایب تھے اس سلسلے میں ایس ایس پی جیکب آباد شمائل ریاض ملک سے رابطے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close