زرتاج گل وزیر اعظم عمران خان کے دفاع میں ڈٹ گئیں

اسلام آباد(آن لائن)وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے رنگ روڈ میں شکایات پر بذات خود نوٹس لے کر فوری کارروائی کی ہے ، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مثال ہے کہ کسی منصوبے میں اتنی بروقت کارروائی اعلیٰ سطح پر ہوئی ۔ وفاقی وزیر نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رنگ روڈ کو اپنے گھر کے راستے کے لئے بنوانے والے شریف برادرز وزیراعظم عمران خان کی شفافیت سے خوفزدہ ہوگئے ہیں(ن) کے ترجمانوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ وزیر اعظم عمران خان کے احتساب کے غیر جانبدارانہ رویے پر کیا تنقید کریں؟ وزیراعظم عمران خان نے رنگ روڈ میں شکایات پر بذات خود نوٹس لے کر فوری کارروائی کی پاکستان کی تاریخ میں پہلی مثال ہے کہ کسی منصوبے میں اتنی بروقت کارروائی اعلی ترین سطح پر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ پہلے سوچ لے کہ اس نے کہنا کیا ہے، پوری پارٹی بڑے میاں اور چھوٹے میاں کے بیانیوں میں دھکے کھا رہی ہے۔ کرپشن سے لیس ن لیگ نے اپنے دور میں ایسی کوئی مثال قائم نہ کی۔ اپوزیشن کا مقصد صرف قوم کو مایوس کرنا اور اْن کا حوصلہ توڑنا ہے۔ ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے جنہوں نے پاکستان کو ناکام کیا۔ ملکی نظام اور معیشت کی بنیادیں ہلائیں اور عوام کو اْن کے حقوق سے محروم کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close