عید پر لوڈشیڈنگ کرنے پر اسٹنٹ منیجر سیپکو معطل

نوشہروفیروز (آئی این پی)عید پر لوڈشیڈنگ کرنے پر اسٹنٹ منیجر سیپکو ٹھارو شاہ معطل۔ اتوار کو سیپکو ذرائع کے مطابق چیف سیپکو سکھر سلیم احمد نے عوامی شکایات پر اسٹنٹ منیجر سیپکو ٹھارو شاہ علی شیر تگڑ کو عید پر مختلف فیڈر کی بجلی بند کرنے پر معطل کرکے سیپکو ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کی ہدائیت کی ہے، دوسری طرف اسٹنٹ منیجر کی معطلی کے باوجود سیپکو ٹھارو شاہ ڈویژن کے مختلف فیڈر میں 5 سے 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close