پنڈدادنخان: ہرن پور کے قریب دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب گئے

پنڈدادنخان(آن لائن)پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ ہرن پور کے قریب دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب گئے،ریسکیو1122 پنڈدادنخان سٹاف نے ایک کو زندہ جبکہ تین کی لاشیں نکال لیں،تفصیلات کے مطابق ڈنڈوٹ فیکٹری سے ملحقہ آبادی کے چار نوجوان موٹرسائیکلوں پر سیر کرنے چک نظام کے مقام پردریائے جہلم کے کنارے آئے اور کچھ ہی دیر بعد دریا میں نہانے لگے تاہم پانی گہرا ہونے کے باعث چاروں ڈوب گئے جسکی اطلاع ملنے پرریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد ارشد کی نگرانی میں ریسکیو1122 پنڈدادنخان سٹاف نے فوری طور پرموقعہ پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا اور تین نوجوانوں 18 سالہ محمد حارث کامران ولد کامران شکیل، 20 سالہ محمد حسنین ولد لال خان اور 18 سالہ محمد عثمان ولد اللہ دتہ کی لاشیں نکال کرلواحقین کے حوالے کر دیں۔جبکہ 15 سالہ جبار ولد محمد فیاض کو زندہ نکال لیا گیا۔اہل علاقہ نے ریسکیو1122 سٹاف پنڈدادنخان کے انچارج سیفٹی آفیسرمحمدارشد اور انکی پوری ٹیم کو بروقت موقع پر پہنچ کر آپریشن کرنے پرخراج تحسین پیش کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close