بیرون ملک دوران سفر آپکا پاسپورٹ گم ہوجائے تو آپکو پہلا کام کیا کرنا چاہئے ؟ انتہائی ضرور ی معلومات

لندن(پی این آئی)اگر کسی دوسرے ملک کے سفر کے دوران پاسپورٹ گُم ہوجائے تو سنگین مسائل پیدا ہوجاتے ہیں اور دیار غیر میں انسان مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ایسی صورتحال میں کیا کرنا چاہیے۔ اپنے اوسان قائم رکھیں یاد رکھیں کہ دنیا کا خاتمہ نہیں ہوگیا جوآپ اس قدر پریشان ہیں بلکہ اپنے اعصاب پر قابو پائیں۔ یاد کریں کہ آخری بار کہاں دیکھا تھا یہ یاد کرنے کی کوشش کریں کہ آخری بار آپ نے پاسپورٹ کہاں رکھا تھا۔کہیں چائے یا کافی پیتے ہوئے تو ریسٹورنٹ میں نہیں بھول آئے۔ سوشل میڈیا کی مدد حاصل کریںاپنی تصویر کے ساتھ فیس بک یا ٹویٹر پر سٹیٹس اپ ڈیٹ کریں۔اگر آپ کی قسمت اچھی ہوئی تو کوئی نہ کوئی آپ کی مدد کو آجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close