اگر عید کے دن بارش ہو گئی تو ؟ تمام محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا

لاہور (آن لائن) کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بارش کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام محکموں کو الرٹ جاری کر دیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ موسلادھار بارش کی صورت میں ضلعی انتظامیہ و بلدیہ عظمی کے افسران فیلڈ میں موجود رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تیز ہواوں سے درخت گرسکتے ہیں۔ فوری راستے کلیر ہونے چاہئیں۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ نکاسی آب کیلئے درکار مشینری کو مکمل فعال رکھا جائے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ لیسکو، واسا، ایم سی ایل و دیگر محکمے فیلڈ میں موجود رہیں گے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close