ائیرلائنز کو پاکستان سے اضافی 30 فیصدپروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ، خالی طیاروں کی صورت میں اضافی پروازوں سے مسافر بیرون ملک جاسکیں گے

لاہور (آن لائن) ائیرلائنز کو پاکستان سے اضافی 30 فیصدپروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ،خالی طیاروں کی صورت میں اضافی پروازوں سے مسافر بیرون ملک جاسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرلائنز کو پاکستان سے اضافی 30 فیصدپروازیں چلانے کی اجازت دیدی ، اس حوالے سے سی اے اے کے شعبہ ائیر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خالی طیاروں کی صورت میں اضافی پروازوں سے مسافربیرون ملک جاسکیں گے، اضافی پروازوں میں متعلقہ ائیر لائنز کی کارگو پروازیں بھی شامل ہیں، فیصلہ پروازوں کی قلت اور رش کی وجہ سے کیا گیاہے۔یاد رہے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا کے تیسری لہر کے پیش نظر80فیصدعالمی پروازوں پرپابندی عائدکردی تھی ، یہ پابندی 20مئی تک نافذ العمل رہے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں